انیم چوہدری

منافقت ۔۔۔۔۔

۔ تحریر:انیم چوہدری
منافقت کی اہل علم نے جو تعریف کی ہے وہ یوں ہے ظاہر میں
محبت کرنے کی حالت اور دل میں کینہ اور ریاکاری، ظاہر میں دوستی اور باطن میں دشمنی، دل میں کفر زبان پر ایمان کی باتیں،مراد ظاہرداری، نمائشی عمل، باطن کا ظاہر کے خلاف ہونا اب اگر کہوں کے ہم سب منافقت کے اعلیٰ ترین منصب پر براجمان ہیں تو غلط نہیں ہو گا اب میں آتا ہوں اصل مقصد کی طرف آپ سرکار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان میں شامل ہے اب یہاں ایک بات قابل غور ہے کیا ہم واقعی ہی اپنے کریم بنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتے ہیں؟ یا ہم منافقت کر رہے ہیں؟ میں اور آپ کیا یہ نعرہ نہیں لگتے غلامی رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میں موت بھی قبول ہے کیا غلام بھی حکم عدولی کرتے ہیں ؟ کیا غلام کا کام نہیں کے اپنے آقا کے ہر حکم پر عمل پیرا ہو ؟ کیا غلام کا کام نہیں اپنی محبت کو اپنے عمل سے ثابت کرے نہ کے الفاظ سے! اب مجھے آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائے کیا ہم غلامی کا حق ادا کر رہے ہیں اگر نہیں تو کیا یہ منافقت نہیں ؟ غلامی کا ایک سنہری اصول یہ بھی ہے کے آقا کو خوش کیا جائے! کیا ہمیں اپنا محاسبہ نہیں کرنا چاہیے کیا ہم اپنے کریم آقا کو خوش کر رہے ہیں یا ناراض ؟ ہمارے پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ذیشان ہے نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اب غلامی کا حق تو یہ بناتا ہے کہ آقا کریم کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچائی جائے کیا ہم اسے کرتے ہیں تو اب اس نعرے کو کیا بولوں صرف منہ سے بولے ہوئے الفاظ جن کا عمل سے کوئی تعلق نہیں کیا یہ منافقت نہیں ؟ غلامی کا ایک اصول یہ بھی ہےکہ غلام بننے والا آدمی مکمل طور پر اپنے مالک کے حکم کے تابع ہو جو وہ کہے یہ وہی کرے اب مجھے بتائے کیا ہمارا کوئی عمل بھی اس عظیم ہستی کے حکم کے مطابق ہے اس عظیم ہستی کا فرمان ہے جھوٹ نہ بولو وعدہ خلافی نہ کرو کسی کی دل آزاری نہ کرو کیا ہم اپنے آقا کے احکامات کی حکم عدولی نہیں کر رہے
تو میں اسے کو کیا بولوں منافقت یا پھر کچھ اور ؟ میرے پیارے بھائیو او مل کر عہد کرتے ہیں کے ہم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماننے کے ساتھ ساتھ اس عظیم ہستی کو بھی منانے کی کوشش کریں گئے جسے سے ہم محبت کا دعویٰ کرتے ہیں
وہ تو کریم ہیں وہ ہمارے آقا ہیں اور آقا غلاموں کو معاف کر ہی دیتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ غلام سچا ہو اور معافی بھی دل سے مانگی گئی ہو اور آئندہ ایسی غلطی دوبارہ نا ہو ، میں اللہ سے دعا کرتا ہوں آپ سب بھی دعا کریں
میرے پیارے مولا میرے کریم رب یا رب العالمین یا رب العالمین یا رب العالمین مجھے سمیت سب کی غلطیوں کا معاف فرما الٰہی تیری قسم ہم بدلنا چاہتے ہیں ہم بدل دے الٰہی ہمیں بدل دے الٰہی ہم سے راضی ہو جا الٰہی ہم سب کو عملی مسلمان بنا دے الٰہی مان
جا الٰہی مان جا اے جلدی مان جانے والے رب مان جا الٰہی مان جا الٰہی گناہ بھی تو ایک تعلق ہے الٰہی یہ گناھگار بندے بھی تو تیرے ہیں کریم رب ہمارا یہ یقین ہے تو ہمارا ہے الٰہی ہمیں بھی اپنا بنا لے الٰہی ہم سے راضی ہو جا یا رب العالمین ہمیں معاف کر دے الٰہی معاف کر دے ہماری سن ہمارے مالک! میری سن میرے مالک میری سن میرے اللہ او شہ رگ سے قریب رب ہماری سن! الٰہی مان جا الٰہی مان جا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں