رشتوں کے بہانے ڈیٹا اکٹھا کر نیوالی ایپ اور ویب سائٹ پر پابندی عائد

رشتوں کے بہانے ڈیٹا اکٹھا کر نیوالی ایپ اور ویب سائٹ پر پابندی عائد

اسلام آباد(ٹیکنالوجی)نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن انفارمیشن سکیورٹی بورڈ نے رشتےکروانے کے بہانے سول ملازمین اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا ڈیٹا جمع کرنے والی ویب سائٹ اور سوشل میڈ یا ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق این ٹی آئی ایس بی نے سوشل میڈ یا ایپ” رشتہ“اورویب سائٹ” شادی ، او آر جی ، پی کے“ کو بین کر دیا ، این ٹی آئی ایس بی کی جانب سے جاری ایڈوائزری کےمطابق دشمن ایجنسیاں سوشل میڈ یا ایپ رشتہ اور شادی ویب سائٹ کے ذریعے سول ملازمین اور سکیورٹی فورسزاہلکاروں کی معلومات حاصل کرنے میں ملوث ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق دیگر تمام رشتے کروانے والی ایسی تمام ایپس اور ویب سائٹس پر سکیورٹی چیک لگائے جائیں۔جن سکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ رشتہ ایپ ڈاون لوڈکی ہے وہ فوری طور پر اپنے سینئر افسران اور متعلقہ انتظامی و قانونی شعبہ کور پورٹ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں