اسرائیل میں 2 تھائی شہری ہلاک، 8 زخمی ہو گئے

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر کئے جانے والے حملے میں 2 تھائی شہری بھی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 11 تھائی شہریوں کو اغوا کر کے غزہ لایا گیا ہے جن کے بارے تاحال کوئی معلومات نہیں ہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں کہ نہیں؟دوسری جانب اسرائیل میں موجود نیپال کے سفیر نے بھی تصدیق کی ہے کہ جنگ کے دوران 17 نیپالی طلبا پھنس گئے ہیں جبکہ 11 طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ کا سعودی اور مصری ہم منصب سے رابطہ،جنگ بندی کرانے پر زور

فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہفتے کے روز شروع کئے جانے والا آپریشن الاقصی فلڈ دوسرے بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کے جوابی حملوں میں 313 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس اور آئی ڈی ایف کے درمیان جاری شدید جھڑپوں کے دوران اسرائیل میں موجود دو تھائی شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ تھائی لینڈ کے اعلی حکام کے مطابق اسرائیل میں ہونے والی جھڑپوں میں دو تھائی شہری ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ بنکاک پوسٹ نے بتایا کہ ہفتے کے روز شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے 11 تھائی شہریوں کو اغوا بھی کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حماس نے کتنے اسرائیلیوں کو قید کر لیا؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں