حماس نے کتنے اسرائیلیوں کو قید کر لیا؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے نائب سربراہ صالح العروری کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس کافی اسرائیلی قیدی ہیں جن کے بدلے وہ اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ،قابض فوج نے فلسطین پر بمباری شروع کر دی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے نائب سربراہ صالح العروری نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم بہت سے اسرائیلی فوجیوں کو مارنے اور پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں،لڑائی اب بھی جاری ہے،اسرائیل میں موجود اپنے قیدیوں کو کہوں گا کہ آپ کی آزادی بہت قریب آرہی ہے،جو ہمارے ہاتھ میں ہے اس کے ذریعے آپ خود کو آزاد ہوتے دیکھیں گے،جتنی طویل لڑائی جاری رہے گی،قیدیوں کی تعداد اتنی ہی زیادہ ہوتی جائے گی۔یاد رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجو اسرائیل پر حملوں کے دوران متعدد اسرائیلی فوجی اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے تھے،آج صبح حماس نے غزہ سے اسرائیل پر زمین،سمندر اور فضا سے حملے کیے جس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں سمیت 40 اسرائیلی ہلاک، 700 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل کئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کے جنگجووں نے کئی اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے جنگجو حملوں کے دوران 50 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے ہیں۔ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق 198 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میجر پاگل ہو گیا،ساتھی افسروں پر فائرنگ ،متعدد زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں