hamas

حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ،قابض فوج نے فلسطین پر بمباری شروع کر دی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ،حماس کے سپاہی پیرا گلائیڈنگ اور گاڑیوں میں بیٹھ کر اسرائیل میں داخل ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی،یہودی بستیوں میں حماس اور اسرائیلی فوجیوں میں دوبدو لڑائی شروع ہو گئی،اسرائیل نے جنگی الرٹ جاری کر دیا،ریزرو فوج طلب کر لی،اینٹی راکٹ سسٹم نصب کر دیا،دوسری جانب حماس نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی،بڑے پیمانے پر ہلاکتیں بتائی جا رہی ہیں۔حماس نے اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔غزہ کی پٹی سے آج صبح اچانک اسرائیل پر راکٹ حملے کے بعد اسرائیل میں خطرے کے پیشِ نظر سائرن بج اٹھے۔راکٹ صبح ساڑھے 6 بجے غزہ کے متعدد مقامات سے داغے گئے۔اسرائیلی فوج نے ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں ایک گھنٹہ سے زائد تک سائرن بجاتے ہوئے شہریوں سے بم شیلٹرز کے قریب رہنے کی تاکید کی۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ بہت سے عسکریت پسند غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی حدود میں گھس آئے ہیں،اس وقت جنگی صورتحال کا سامنا ہے،اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ میں اہداف پر بمباری شروع کر دی ہے۔دوسری جانب حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضیف نے ایک بیان میں مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے لیے ایک نئے آپریشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف حماس کی نئی کوششوں کا یہ صرف پہلا مرحلہ ہے،ہم نے دشمن کو متنبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت کو ختم کرے،بغیر کسی جواب کے دشمن کی جارحیت کا دور اب ختم ہو گیا ہے،میں مغربی کنارے اور گرین لائن کے اندر ہر جگہ فلسطینیوں سے بلا روک ٹوک حملہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں،میں ہر جگہ مسلمانوں سے حملہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سیکورٹی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں