امریکی وزیر خارجہ کا سعودی اور مصری ہم منصب سے رابطہ،جنگ بندی کرانے پر زور

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی اور مصری ہم منصب سے رابطہ کرتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طوفان الاقصی ،حماس کا اسرائیل کیخلاف کارروائی کا آغاز، سائرن بج اٹھے، اسرائیلی وزارت دفاع کا بیان بھی آگیا

دوسری جانب یورپی کمیشن اور نیٹو اتحاد نے بھی اسرائیل پر حماس کے حملوں کی مذمت کر دی ہے۔فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ صورتحال کے بعد روس کا کہنا ہے کہ معاملے پر عرب اور فلسطینی قیادت سے رابطے میں ہیں جبکہ جاپان نے بھی فریقین سے کشیدگی ختم کرنے کی اپیل کر دی ہے۔دوسری طرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان نئے بحران کے بارے میں ایک ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انھوں نے اسرائیل کو مدد کے تمام مناسب ذرائع فراہم کیے ہیں۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے دیگر ریپبلکن ساتھیوں نے حماس کے اسرائیل پر حالیہ حملے کی ذمہ داری بائیڈن انتظامیہ پر عائد کی ہے۔سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’حماس کے اسرائیل کے علاقے میں دہشت گرد حملے اور اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کا قتل ایک وحشیانہ فعل ہے جس کو ہر صورت کچل دینا چاہیے،امریکی عوام کے ڈالروں سے ان حملوں میں مدد کی گئی،بائیڈن کی زیر صدارت امریکہ کو عالمی سٹیج پر’کمزور اور غیر مؤثر‘سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے دشمنی کے دروازے کھلتے ہیں،ان کی میرے ہوتے ہوئے مخاصمت کی ایسی صلاحیت نہ تھی،اگر میری حکومت ہوتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا،جوبائیڈن انتظامیہ نے ایران سے معاہدے کے ذریعے اسرائیل کو دھوکہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حماس نے کتنے اسرائیلیوں کو قید کر لیا؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں