حزب اللہ کی اسرائیلی ٹھکانوں پر گولہ باری کے بعد اسرائیل کا لبنان پرحملہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے حماس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ چھیڑی گئی جنگ کے دوران لبنان کے ساتھ اسرائیلی محاذ بھی گرم ہو گیا ہے،اسرائیل حماس جنگ میں حزب اللہ بھی شامل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن الاقصیٰ دوسرے روز بھی جاری،300 سے زائد اسرائیلی ہلاک،500 فلسطینی شہید

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے عماد مغنیہ یونٹ نے 3 اسرائیلی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا،تینوں اسرائیلی فوجی چوکیاں مقبوضہ شیبہ فارمز میں واقع ہیں۔حزب اللہ نے یہ بھی کہا ہے کہ درجنوں راکٹ اور گولے 3 اسرائیلی پوزیشنز پر داغے ہیں،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی پوزیشنز پر راکٹ فائر کیے ہیں۔اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانے پر حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ لبنان کی سرحد پار سے مارٹر گولے فائر ہونے کے بعد اہداف کو نشانہ بنایا،درجنوں جنگجو لبنان سے اسرائیل میں داخل ہو گئے۔حزب اللہ نے حماس کی قیادت کو اس اچانک حملے اور متعدد اسرائیلی بستیوں میں دراندازی پر مبارکباد دیتے ہوئے زور دیا تھا کہ وہ غزہ میں فلسطینی دھڑوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 15 مربع میل (39 مربع کلومیٹر) پر مشتمل شیبا فارمز پر 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے،شام اور لبنان دونوں کا دعوی ہے کہ شیبا فارمز لبنانی ہیں۔ادھر جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے اسرائیل اور غزہ میں ہونے والی پیش رفت کے بعد اپنی موجودگی کو بڑھا دیا ہے تاکہ یہاں سے ہونے والے راکٹ حملوں کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری،بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:حماس نے کتنے اسرائیلیوں کو قید کر لیا؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں