کراچی (نیور رپورٹر)کراچی کے ماہی گیروں نے 70 کروڑ روپے مالیت کی’ سوا ‘مچھلیوں کا شکار کرلیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں نایاب ‘سوا’ مچھلیوں کا شکار کرلیا۔ بھاری مالیت کی ‘سوا’ مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔کوسٹل میڈیا سینٹر نے بتایا کہ جال میں آنے والی مچھلیوں کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے جبکہ اس نایاب سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپے کلو میں فروخت ہوتا ہے۔خیال رہے کہ سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے آپریشن کا دھاگا بنایا جاتا ہے۔ ایک سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت نے نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنا دی