احتساب عدالت نے نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اسلام آباد کی نیب کورٹ(احتساب عدالت)کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے میاں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جائیدادیں،گاڑیاں،بینک اکاونٹس واپس کرنے کا حکم جاری کیا۔میاں نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی،مرسیڈیز،لینڈ کروزر اور دیگر گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات اکتوبر 2020ء میں دیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں