کینیڈا نے بھارت سے اپنے 41 سفارت کار واپس بلا لیے

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا نے بھارت سے اپنے 41 سفارت کار واپس بلا لیے ہیں جبکہ 21 بدستور بھارت میں ہی موجود رہیں گے,دوسری طرف کینیڈا نے بھارت کے مختلف شہروں میں عارضی طور پر سفارتی خدمات اور ویزا سروسز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے، اسرائیل کا اعلان
کینیڈین وزیر خارجہ ملانے جولی نے کہا ہے کہ ہمارے 21 سفارتکار بدستور بھارت میں ہی رہیں گے،بھارت کے اس اقدام پر ردعمل نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ کینیڈا نے نجر سنگھ قتل میں ملوث ہونے پر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے کینیڈین سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے 41 کینیڈین سفارتکاروں کا استثنی ختم کیا تھا۔دوسری طرف کینیڈا حکومت نے ممبئی ،بنگلور اور چندی گڑھ سمیت دیگر شہروں میں موجود قونصل خانوں میں سفارتی خدمات اور ویزا سروسز معطل کر دی ہیں جبکہ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے دوران مودی سرکار کینیڈا سے درآمدات یا سرمایہ کاری روکنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اماراتی طیارے میں بم کی اطلاع ،گوروں کی دوڑیں،ائیر پورٹ بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں