برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے تباہی پھیل گئی جہاں 37 افراد ہلاک اور 70 سے زائد لاپتا ہوگئے ہیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست میں ہونے والی بارش سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، یوروگوائے اور ارجنٹینا کی سرحد سے متصل ریاست میں 23 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔سول ڈیفنس نے بتایا کہ برازیل کے کئی شہر متاثر ہوچکے ہیں اور نظام زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کئی شہروں میں گلیاں دریاں کا منظر پیش کر رہی ہیں، جہاں سڑکیں اور پل تباہ ہوچکے ہیں، لینڈسلائڈز اور ہائیڈروپاور پلانٹ کے ڈیم کا ڈھانچہ جزوی طور پر گر چکا ہے۔حکام نے بتایا کہ بینٹو گونکلیوز میں ایک اور ڈیم بھی تباہ ہونے کے دہانے پر ہے اور شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں گزشتہ برس ستمبر میں بھی طوفانی بارش ہوئی تھی اور سائیکلون کے نتیجے میں سیلاب سے 50 سے زائد افرد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں