یو کے اسلامک مشن سلاو کے سالانہ انتخابات مکمل، عبیدالرحمان صدر،حافظ نعمان درانی سیکرٹری منتخب

سلاو(بیورو رپورٹ ) یوکے اسلامک مشن سلاو کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔سالانہ انتخابات کے نتائج میں عبید الرحمان محمد سیشن 2024 کے لئے یو کے آئی ایم سلاو کے صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ حافظ نعمان درانی سیکرٹری،کاشف جعفری سینئیر نائب صدر جبکہ میاں اصغر نائب صدر منتخب ہوئے۔یوکے آئی ایم سلاو میں دیگر منتخب ہونے والے عہدیداروں میں موسٰی وڑائچ سیکرٹری اطلاعات،شاہد اقبال راجہ فنانس سیکرٹری،محمد شاہنواز اور ظفر شاہد انچارج دعوت اور تربیت جبکہ ان کے ساتھ گل رسول،عمیر فاروقی اور کاشف علی اسسٹنٹ کے طور پہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔عمیر ملک انچارج سپورٹس جبکہ ابرار حسین اور محمد ابراہیم شعبہ آئی کئیر کے انچارج ہوں گے۔محمد معظم،سمیر احمد اور محمد عاصم شعبہ آئی ٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔نظام الدین اور آصف تارڑ ایونٹ مینجمینٹ کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے جبکہ میاں اصغر،اسد انصاری اور فرحت انصاری انکی معاونت کریں گے۔یوکے آئی ایم ایک فلاحی اور چیریٹی تنظیم ہے جو 1962 سے برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں چیریٹی اور دعوت کا کام کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں