واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
سابق امریکی صدر اور ریپبلکنز کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگا س میں یہودی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ حماس کی تباہی ضروری ہے اور اس بحران کی ذمہ دار،جوبائیڈن انتظامیہ ہے۔سابق امریکی صدر نے اسرائیل کی متزلزل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالوں کودھمکی بھی دیدی۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی شدید ترین بمباری جاری ہے اور مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا جس سے غزہ کا دنیا سے رابطہ کٹ گیا،مواصلاتی نظام تباہ ہونے سے اسرائیلی بمباری کے نقصانات کی تفصیل سامنے نہ آسکی۔ 22 روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 8 سو سے زیادہ ہو گئی،جس میں 36 سو سے زائد بچے اور 1800 سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔