پی ٹی آئی نے21اپریل سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی نے21اپریل سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
”پاکستان ٹائم”کے مطابق 21 اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کیا جائے گا،پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی،پنجاب سے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے۔پی ٹی آئی پنجاب بھر میں جلسے کرے گی،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا،وکلا کی بڑی تعداد تحریک میں شرکت کرے گی۔ذرائع کے مطابق کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے،سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے،بانی چئیرمین کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں