ایران کا اسرائیل پر حملہ،متحدہ عرب امارات، قطر اور روس کا ردعمل آگیا

ایران کا اسرائیل پر حملہ،متحدہ عرب امارات، قطر اور روس کا ردعمل آگیا

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے مشرق وسطی میں کشیدگی اور عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کو مذاکرات اور سفارتی طریقوں سے حل کیا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے۔بیان میں فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تنازعات کو سفارتی بنیادوں پر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔اسی طرح قطر نے بھی مشرق وسطی میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تناو کو ختم کرنے اور پرسکون ماحول کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔روسی کی وزارت خارجہ نے فریقین سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مشرق وسطی کے مسائل کو ممالک سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں گے۔یاد رہے کہ اسرائیل کے شام میں ایرانی سفات خانے پر حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر تابڑ توڑ ڈرونز حملے کیے جس میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں