مرکزی مسلم لیگ کا چوبرجی چوک میں 20 ہزار افراد کی گرینڈ سحری کا اہتمام،شوبز اور کامیڈین فنکاروں کی شرکت

مرکزی مسلم لیگ کا چوبرجی چوک میں 20 ہزار افراد کی گرینڈ سحری کا اہتمام،شوبز اور کامیڈین فنکاروں کی شرکت

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے چوبرجی چوک لیک روڈ پر گرینڈ سحری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گلشن راوی، یتیم خانہ، شام نگر، ساندہ، انارکلی
سمیت ہزاروں لوگوں کے گھروں میں سحری پہنچائی گئی۔مرکزی مسلم لیگ کی گرینڈ سحری میں 20 ہزار افراد کے لیے انتظام کیا گیا۔ جبکہ چوبرجی چوک لیک روڈ پر 2 ہزار مرد وخواتین کے لیے باقاعدہ پنڈال سجایا گیا تھا۔ جہاں شہریوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ سحری کی۔ گرینڈ سحری میں 200 دیگیں پکائی گئی۔ جس میں، چکن قورمہ، آلو گوشت، حلوہ پوری، پٹھورے، روغنی نان سادہ روٹی اور چائے کا انتظام کیا گیا تھا۔ چوبرجی چوک گرینڈ سحری میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، چوہدری محمد سرور، خالد نیک گجر، انجنئیر حارث ڈار، معمر رانا، نسیم وکی، قیصر پیا، ہنی البیلا، آغا ماجد، تصنیف حسین سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں گرینڈ سحری کا اتنا بڑا مشن کبھی کسی نے سرانجام نہیں دیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے اس ماہ مبارک کو حقیقی خدمت کا رمضان بنا کر اللہ کی۔خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم عوام کے ساتھ اور عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ کسی صورت قوم کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ معروف اداکار معمر رانا نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نے رمضان المبارک کی راتوں میں زندہ دلان لاہور کے لیے رونقیں لگا دی ہیں۔ گرینڈ سحری جیسے اقدامات دیکھ آج دل خوش ہوگیا ہے۔ جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے تمام اداکاروں اور معروف فنکاروں کو مرکزی مسلم لیگ کے گرینڈ سحری مشن پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج لاہور شہر کے ہزاروں نہیں لاکھوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ نے گرینڈ سحری کروانے کا عزم کیا آج لاکھوں گھروں میں روزانہ سحری پہنچائی جارہی ہے۔ اس مشن کو مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان اوررضا کار بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں