اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے نوجوان کی موت، ڈاکٹر گرفتار

اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے نوجوان کی موت، ڈاکٹر گرفتار

صوابی(نیوز رپورٹر) صوابی میں اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے نوجوان موت کی بھینٹ چڑھ گیا، اتائی کو گرفتار کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم‘ ‘ کے مطابق اتائی ڈاکٹر نے کلینک میں انے والے نوجوان مریض کو غلط انجکشن لگادی جس سے اس کی حالت مزید بگڑگئی اور وہ انتقال کرگیا۔محکمہ صحت کے مطابق تورڈھیر میں کلینک سیل کر کے اتائی ڈاکٹر پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ہیلتھ کئیر کمیشن نے 4 مارچ کو کلینک سیل کیا تھا۔ اتائی ڈاکٹر نے سیل خود سے توڑ کر دوبارہ کلینک ڈی سیل کرواکر قانون کی خلاف ورزی کی جبکہ اتائی کے پاس کسی قسم کے تعلیمی اسناد موجود نہیں ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں