تین لاکھ روپے مالیت کے برانڈڈ جوتے مسجد سے چوری، ایف آئی آر درج

تین لاکھ روپے مالیت کے برانڈڈ جوتے مسجد سے چوری، ایف آئی آر درج

ٹیکسلا( کرائم رپورٹر) ٹیکسلا شہر میں چوری کی انوکھی واردات، چور نامور برانڈ ‘گچی’ کے مہنگے جوتے چوری کرکے فرار ہوگیا۔
ٹیکسلا پولیس کے مطابق مسجد سے چوری ہونے والے ڈیزائنر کے مہنگے جوڑے کی چوری کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق جوتے معروف ڈیزائنر برانڈ ‘گچی’ کے ہیں۔
ایف ا?ئی ا?ر میں بتایا گیا کہ جوتوں کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے، شکایت کنندہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور اس شخص کی شناخت کی جو ایک لگڑری کار پر آیا تھا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق چور نے غلطی تسلیم کرنے کے باوجود جوتے واپس کرنے سے انکار کردیا۔ چوری کا واقعہ 23 جنوری کو پیش آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں