achakzai

تحریک انصاف کے علاوہ بھی ارکان نے ووٹ دیے،لوگوں کے دل ہمارے ساتھ لیکن حکم کچھ اور تھا ،اچکزئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے علاوہ بھی ارکان نے ووٹ دیے ،لوگوں کے دل ہمارے ساتھ تھے لیکن حکم کچھ اور تھا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں سب کچھ خریدا اور بیچا جا سکتا ہے ،بعض ایسا نہیں سمجھتے اور خوش قسمتی سے میں بھی ان میں سے ہوں ،پنجاب اور کے پی میں جو سیاسی تناﺅ ہے وہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہے ،تحریک انصاف کے دوستوں کا حمایت کرنے پر شکر گزار ہوں ،پارلیمان کے مسائل عدالتوں میں نہیں جانے چاہیئں ،الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا کہ صدارتی الیکشن ملتوی کیے جائیں کیونکہ ابھی مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوا اور ایوان نامکمل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”صدر زرداری 411الیکٹورل ووٹ لیکر کامیاب“بلاول بھٹو کا ٹویٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں