asif zardari

”اے خدا میرے ابو صدارت کریں“بلاول کی دعا قبول ،زرداری صدر بن گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ایک بار پھر پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آج قومی و صوبائی اسمبلیوں میں صدر مملکت کے چناﺅ کیلئے الیکشن کا انعقاد ہوا،ارکان اسمبلی و سینیٹ نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔صدر مملکت کیلئے آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی میں مقابلہ ہوا جس کیلئے زبردست کمپیئن کی گئی،بلاول بھٹو اس کمپیئن کیلئے متحرک رہے اور اس سلسلہ میں لاہور آ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بھی ملاقات کی اور ووٹ دینے کی اپیل کی۔صدر مملکت کیلئے آصف زرداری نے قومی اسمبلی سے 255 جبکہ محمود خان اچکزئی نے 119 حاصل کیے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ سے آصف علی زرداری کو 255 ووٹ ملے، جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے انہوں نے 461 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مخالف امیدوار سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کو سینٹ اور قومی اسمبلی سے 119 ووٹ ملے جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے آصف علی زرداری کو 461 ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو 200 ووٹ ملے۔آصف زرداری کو مجموعی طور پر 716 ووٹ ملے اور محمود خان اچکزئی کو 319 ووٹ ملے۔آصف زرداری کو ملک بھر سے 411 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو ملک بھر سے 188 الیکٹورل ووٹ ملے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ سے حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری کو 255 ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی 119 ووٹ حاصل کر پائے۔ ایک ووٹ مسترد کیا گیا۔پنجاب اسمبلی میں کل 353 میں سے 352 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،تحریک لبیک نے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔پنجاب اسمبلی سے آصف زرداری 246 ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو 100 ووٹ پڑے،پنجاب اسمبلی میں 6 ووٹ مسترد ہوئے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے کل ممبران 145 ہیں،صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے 91 ووٹ حاصل کئے جبکہ آصف زرداری نے 17 ووٹ حاصل کئے،ووٹنگ کے دوران 119 باقی ممبران میں سے 109 نے اپنا حق رائے استعمال کیا،جے یو آئی کے 9 ارکین نے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔پختونخوا اسمبلی میں ایک ووٹ مسترد ہوا جبکہ مخصوص نشستوں پر21 خواتین اور اقلیتی ارکان نے ابھی حلف نہیں لیا،دو نشستوں پر انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی ایف کے 9 اراکین نے ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا،خیبرپختونخوا اسمبلی میں 119 میں سے 109 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے آصف زرداری کے حق میں 47 ووٹ ڈالے گئے ہیں، محمود خان اچکزئی کو کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔بلوچستان اسمبلی میں بی این پی عوامی،جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کے ایک ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا، بلوچستان اسمبلی میں ہی جے یو آئی ایف کے 12 ارکان نے ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا،جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کے 62 میں سے 47 اراکین نے صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کیے۔سندھ اسمبلی میں آصف زرداری کو 151 ووٹ ملے جبکہ ایک مسترد ہوا۔محمود خان اچکزئی کو صرف 9 ووٹ ملے۔ سندھ اسمبلی میں 161 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے۔اس سے قبل آصف آصف زرداری پاکستان کے 11ویں صدر منتخب ہوئے تھے اور 2008 سے 2013 تک عہدے پر براجمان رہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہتھکڑی لگے ملزم کی موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں