پاکستانی روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، امریکی ڈالر مزید مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو بھی انٹربینک میں ڈالر کا بھاو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، انٹربینک میں آج بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 240 روپے کی بلند ترین سطح پر جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 56 روپے مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.25 فیصد کمی دیکھی گئی، 22 جولائی کو روپیہ 228 روپے 36 پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا جب کہ 15 جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ 210 روپے 95 پیسے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں