اسرائیلی فوج جلد غزہ کے اندر ہو گی،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلینٹ نے کہا ہے کہ زمینی فوج غزہ کی سرحد پر جمع ہونے کے لیے تیار ہے تاکہ فلسطینیوں کی ‘ انکلیو ‘ کو اندر سے دیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد،امریکہ نے ایک بار پھر ویٹو کر دیا
عرب میڈیا کے مطابق وزیر دفاع نے یہ بات گزشتہ روز کہی تھی جس کا اشارہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے نزدیک آ جانے کی طرف تھا،اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غزہ کو فاصلے سے دیکھا ہے اب آپ جلد غزہ کو اندر سے بھی دیکھ لیں گے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی جنگ ایک مشکل اور لمبی جنگ ہو سکتی ہے،اسرائیلی وزیر دفاع کے اس خطاب کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے فوجیوں کو سرحد کے نزدیک کسی جگہ پر اپنی فتح کا یقین دلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے، اسرائیل کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں