سعودی ولی عہدکوسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماﺅں کے درمیان مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا،اس دوران انتونیو گوتریس نے غزہ کا محاصرہ بند کرنے اور بمباری روکنے کا مطالبہ کیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی،غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہمی کیلئے بھی اقدامات کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ترک صدر رجب طیب اردوان کی اقوام متحدہ اور میڈیا پر سخت تنقید

دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے انسانی بنیادوں پرغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی کا اختیار دیا جائے،انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس سے یرغمالیوں کو فوری رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں