ترک صدر رجب طیب اردوان کی اقوام متحدہ اور میڈیا پر سخت تنقید

ترک صدر رجب طیب اردوان کی اقوام متحدہ اور میڈیا پر سخت تنقید

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ اور میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری نبھانےمیں ناکام رہی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غیر مو¿ثر ہو چکی ہے۔ترک صدر نے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کرنے میں ناکامی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کونسل نے ایک بار پھر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے آگ پر ایندھن ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے تنازعہ کی متعصبانہ میڈیا کوریج پر بھی سخت تنقید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں