کویت نے فلسطین کی کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیدیا

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت نے غزہ پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ کشیدہ صورتحال کو اسرائیل کے جارحانہ عزائم اور خلاف ورزیوں کا نتیجہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:طوفان الاقصی،حماس کا اسرائیل کیخلاف کارروائی کا آغاز، سائرن بج اٹھے،اسرائیلی وزارت دفاع کا بیان بھی آگیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال اسرائیل کے جارحانہ انداز اور خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے، سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کشیدگی کے خاتمےکے لیے اقدامات کریں۔ کویت کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کیے جائیں اور اسرائیل پر مسجدالاقصی کی مسلسل بےحرمتی اور یہودی آبادکاری کو وسعت دینےکی پالیسیوں کے خلاف دبا ڈالا جائے۔ دوسری جانب کویت سٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے اسرائیلی کے خلاف کارروائیوں کے حق میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کویتی اور غیرملکیوں کی بڑی تعداد فلسطینی پرچم تھامے جمع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:حماس نے کتنے اسرائیلیوں کو قید کر لیا؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں