اسرائیل فلسطین جنگ،او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا حملہ ،22اسرائیلی ہلاک ، 500زخمی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم” ایکس“ پراو آئی سی نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ او آئی سی اسرائیلی کی فوجی جارحیت کی مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں، اسرائیلی جارحیت کا جاری رہنا بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔اسلامی تعاون تنظیم نے خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیلی قبضے کو ٹھہراتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میجر پاگل ہو گیا،ساتھی افسروں پر فائرنگ ،متعدد زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں