بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک،تین شدید زخمی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی مشرقی ریاست اوڈیشہ میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے ہیں،محکمہ موسمیات نے مسلسل چار روز شدید ترین بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چلی میں ٹرین اور منی بس کے تصادم میں 6 افراد ہلاک
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوڈیشہ کے ریاستی ترجمان نےمیڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ریاست کے کھردا ضلع میں چار، بولانگیر میں دو اور انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ایک ایک شخص انتقال کر گیا جبکہ خردہ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔اس حوالے سے بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا ہے کہ اڈیشہ کے ساحلی علاقوں بشمول جڑواں شہروں بھونیشور اور کٹک میں بھی ہفتہ کو شدید بارش ہوئی ہے۔ریاست کے کچھ حصوں میں اگلے چار دنوں میں بھی ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان میں کتوں کو کھلا چھوڑ کرپتھروں کو باندھ دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں