چلی میں ٹرین اور منی بس کے تصادم میں 6 افراد ہلاک

سینٹیاگو (مانیٹرنگ ڈیسک ) چلی میں ٹرین اور منی بس کے تصادم میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی ملٹری پولیس کے ترجمان فرانسسکو کاراسکو نے میڈیا کو بتایا کہ سینٹیاگو سے تقریبا 500 کلومیٹر جنوب میں سان پیڈرو ڈی لا پاز کے علاقے میں ایک ٹرین منی بس سےٹکرا گئی جس کے نتیجے میں6افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب منی بس بند پھاٹک کو توڑتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی۔ ٹرین کی ٹکر سے بس میں سوار 14مسافروں میں سے 6 کی فوری طور پرموت ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ یہ تصادم ریلوے کراسنگ پر ہوا ہے، ابتدائی تحقیق کے مطابق ٹرین کراسنگ کے وقت کراسنگ بیریئرز معمول کے مطابق کام کر رہے تھے، سان پیڈرو قصبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان میں کتوں کو کھلا چھوڑ کرپتھروں کو باندھ دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں