ڈالر اور سونا سستا، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی

ڈالر اور سونا سستا، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی

کراچی(بزنس ڈیسک) پاکستانی مارکیٹ میں ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی اور سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 28 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 235 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ادھر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1800روپے کم ہوئی ہے جس بعد نئی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے، 10 گرام سونا 1544 روپے سستا ہو کر 1 لاکھ 95 ہزار 730 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں