رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کب ہوگا؟جانیے

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کب ہوگا؟جانیے

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)2023کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔
کماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے اور اس دوران چاند سورج کو اپنے پیچھے مکمل چھپا نہیں سکے گا اس لیے سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی آگ کا چھلا ہو۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا جبکہ وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں بھی اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جب کہ 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت میچ کیلئے ہماری پوری تیاری ہے، پولیس کمشنر احمدآباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں