بشریٰ انصاری اور شگفتہ اعجاز بھی ماہرہ خان کے نقش قدم پر چل پڑیں

بشریٰ انصاری اور شگفتہ اعجاز بھی ماہرہ خان کے نقش قدم پر چل پڑیں

کراچی (شوبز ڈیسک) گزشتہ دنوں اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں عبایا پہنے بہاولپور کا بازار گھومتے دیکھاگیا تھا لیکن اب سینئر اداکارائیں بشریٰ انصاری اور شگفتہ اعجاز بھی عبائے اور حجاب پہن کر بازار پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ بشری انصاری نےبھی عبایا پہن رکھا تھا جو انہوں نے حج کے دوران زیب تن کیا تھا اور اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا، اتوار بازار سے کچن کا سامان اور پھل خریدے۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی رمضان بچت بازار سے خاصی خریداری بھی کی۔اداکارہ نے ڈھکے ہوئے چہرے کے ساتھ مکمل حجاب پہن رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں