شاہ رخ خان سے گلے ملنے پر تاپسی پنوں نے بھی خاموشی توڑ دی

شاہ رخ خان سے گلے ملنے پر تاپسی پنوں نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ کہلائے جانیوالے شاہ رخ خان سے گلے ملنے پر اداکارہ تاپسی پنوں نے بھی خاموشی توڑ دی اور فلم ڈنکی کے دوران ان سے گلے ملنے کو اپنے لیے تحفہ قرار دیدیا۔ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں تاپسی پنوں کاکہناتھاکہ وہ اس فلم کی کامیابی پر بھی بہت خوش اور نازاں ہیں، وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انھیں ایک ایسا کردار ملا جس میں کوئی شو پیس کردار نہیں تھا۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں کہ اگر شو پیس جیسا کردار دیتے تو میں منع کر دیتی، ایک سین والا کردار بھی دیتے تو میں کرتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں