اداکارہ انجمن نے سلطان راہی کو غصہ دلانے کا دلچسپ قصہ سنادیا

اداکارہ انجمن نے سلطان راہی کو غصہ دلانے کا دلچسپ قصہ سنادیا

لاہور(شوبز ڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ انجمن نے سلطان راہی کو غصہ دلانے کا دلچسپ قصہ سنادیا۔
ایک ٹی وی شوکے دوران گفتگو کرتے ہوئے انجمن نے بتایاکہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران سلطان راہی کو تنگ کرنے کے لیے اداکار غلام محی الدین کو سیٹ پر آنے کی دعوت دیتی اور پھر شوٹنگ ختم ہونے کے بعد سلطان راہی کے بجائے غلام محی الدین سے باتیں کرنے لگ جاتیں جس پر ان کے ہیرو سلطان راہی کو غصہ آجاتا، سلطان راہی کی عادت تھی کہ وہ چاہتے تھے کہ فلم میں جو ان کی ہیروئن بنیں، وہ پھر ان کی ہی ہیروئن رہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہیں کسی پر فدا ہونے کا موقع ہی نہیں ملا، وہ اتنی مشہور تھیں کہ ہر کوئی ان پر فدا ہوجاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں