چودھری شجاعت اداکار عرفان کھوسٹ کے پسندیدہ سیاستدان

کراچی (شوبز رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین میرے پسندیدہ سیاستدان ہیں ۔

عرفان کھوسٹ نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی دلچسپ باتوں سے ناظرین اور حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔پسندیدہ سیاستدان سے متعلق سوال پر انہوں نےچوہدری شجاعت حسین کا نام لیا۔عرفان کھوسٹ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا اگر قیامِ پاکستان کے وقت چودھری شجاعت ڈھائی تین منٹ زیادہ سمجھدار ہوتے تو یقین کیجیے انہوں نے قائداعظم کی مسلم لیگ اور گاندھی کی کانگریس دونوں پارٹیوں میں ہونا تھا۔اداکار کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین اگر اس وقت سمجھدار ہوتے تو وہ ان دونوں پارٹیوں میں سیٹیں لیتے۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی پیدائش قیام پاکستان سے ایک برس قبل 27 جنوری 1946 کو ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں