ماریہ واسطی کی وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی(شوبز رپورٹر)اداکارہ ماریہ واسطی کی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی ۔سوشل میڈیا پر اداکارہ ماریہ واسطی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے بعد اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا رہا ہے ۔حال ہی میں ماریہ واسطی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ماریہ کو اپنے دوست کے ساتھ ممنوعہ مشروب پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین نے شراب قرار دی۔ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ویڈیو کسی پارٹی کی نہیں بلکہ گھر کے اندر کی ہے ۔ویڈیو کے بعد صارفین نے اداکارہ پر جہاں تنقید کی وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ کی حمایت میں بھی کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔یاد رہے سال 2018 میں بھی اداکارہ کی چند تصاویر وائرل ہوئی تھی جن میں وہ اسی دوست کے ساتھ امریکہ کے ساحل پر موجود تھیں لیکن اس وقت اداکارہ کو ان کے لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں