اداکارفواد خان اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیر مقرر

اسلام آباد(شوبز رپورٹر )اداکارفواد خان کو پاکستان میں یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام ( یواین ڈی پی) کا خیر سگالی سفیربنادیا گیا ۔

ہمسفر سے شہرت پانے والے اداکار یواین چارٹراور پائیدار ترقی اہداف کے لیے ترجمان کے طور پر کام کریں گے۔فواد خان اوریواین ڈی پی کے درمیان معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں یواین ڈی پی پاکستان کے ریذیڈنٹ نمائندے مسٹرنٹ اوسٹبائی، ڈپٹی ریزیڈنٹ ریپریزنٹیٹو مس الیونا نکولیٹا، ہیڈ آف کمیونیکیشن یونٹ عائشہ بابر اوریو این ڈی پی میں بطور گرین سوشل انٹرپرینیو کام کرنے والے شریک تھے۔

تقریب کا آغازمسٹرنٹ اوسٹبائی اور فواد خان کے درمیان معاہدے پردستخط کے ساتھ ہوا،جس کے بعد ماحولیاتی تبدیلی پر یو این ڈی پی کی دستاویزی فلم کلائمیٹ ایکشن ایڈووکیسی فلم ڈونٹ چوز ایکسٹینکشن دکھائی گئی۔فواد خان نے یو این ڈی پی کی دستاویزی فلم کی اردو زبان میں ڈبنگ کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں