انٹرنیٹ سے آمدن کمانے پر مبنی تربیتی پروگرام میں داخلے کی آخری تاریخ سامنے آگئی

لاہور(سٹاف رپورٹر)نوجوانوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے روزگار کے آن لائن مواقع فراہم کرنے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کے ای روزگار تربیتی پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔
اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدر کا کہنا تھا کہ ای روزگار سے اب تک 48 ہزار طلبا تربیت لیکر انٹرنیٹ سے ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں جن میں خواتین کی شرح 56 فیصد ہے۔ صوبہ بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بیروزگار نوجوان موبائل ایپ ڈویلپمنٹ‘ کانٹینٹ مارکیٹنگ ‘ کری ایٹو ڈیزائن‘ ای کامرس سمیت 7 مختلف شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ داخلہ کیلئے عمر 35 سال اور تعلیمی قابلیت ماسٹرز ہے۔فی الوقت پنجاب کے 36 اضلاع میں 45 ای روزگار مراکز فعال ہیں۔ امیدوار آن کیمپس یا آن لائن ٹریننگ کیلئے ویب سائٹ erozgaar.pitb.gov.pk کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں