ارفع ٹاور میں ‘لائف چینجنگ سکلز فار پروجیکٹ ایکسیلینس’ کے عنوان سے سیمینار

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) ہیومن ریسورس ونگ اور سافٹ ویئر انجینئرنگ ونگ نے پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ لاہور کے اشتراک سے ارفع ٹاور میں ‘لائف چینجنگ سکلز فار پروجیکٹ ایکسیلینس’ کے عنوان سے ایونٹ کا انعقاد کیا۔
تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر افسران سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی جہانزیب اکبر نے پروجیکٹ مینجمنٹ میں استعمال ہونیوالی نئی تکنیکوں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ صدر پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر خالد احمد خان نے شرکائ کو اپنے ادارے کی سرگرمیوں اور پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل سرٹیفیکیشن جیسی سروسز سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں