سرکاری محکموں کی 30 سے زائد ہیلپ لائنز پر کتنے لاکھ شکایات موصول ہوئیں؟اعداد و شمار سامنے آ گئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی)سٹیزن کانٹیکٹ سنٹر کو مختلف سرکاری محکموں اور منصوبوں سے متعلق معلومات اور شکایات پر مبنی 68 لاکھ سے زائد کالز موصول ہونے کے اعداد و شمار سامنے آگئے،دوسری طرف چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدر کا کہنا ہے کہ ہے کہ پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ سرکاری محکموں کی 30 سے زائد ہیلپ لائنز کیلئے 24 گھنٹے خدمات مہیا کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منصوبے’سٹیزن کانٹیکٹ سینٹر’ کے ذریعے 2015 سے اب تک شہریوں کی جانب سے معلومات اور شکایات کیلئے موصول ہونیوالی 68 لاکھ سے زائد کالز کا جواب دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کے تاثرات جاننے کیلئے 61 لاکھ آوٹ باونڈ کالز اور 1 کروڑ 80 لاکھ روبو کالز کی گئیں۔اسکے ساتھ ساتھ یک طرفہ مییسج سروس سے 47 کروڑ یکطرفہ پیغامات بھیجے گئے جبکہ دو طرفہ میسج سروس سے 40 لاکھ شہری مستفید ہوئے۔ یہ بات ارفع ٹاور میں چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔چیئرمین پی آئی ٹی بی کو بتایا گیا کہ سٹیزن کانٹیکٹ سینٹر میں شہریوں کی سہولت کیلئے 200کال ایجنٹس تین شفٹوں میں 24گھنٹے کام کرتے ہیں۔چیئرمین سید بلال حیدر کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی کا سٹیزن کانٹیکٹ سنٹر شہریوں اور حکومت کے مابین رابطے کا اہم ترین ذریعہ ہے جو کہ آپریشنز اور سپورٹ کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے پنجاب کے سرکاری محکموں کی 30 سے زائد ہیلپ لائنز کیلئے اپنی خدمات مہیا کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں