ڈیجیٹل ادائیگیوں میں آسانی کیلئے پی آئی ٹی بی اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ میں معاہدہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام ’PayZen‘ کے ذریعے ادائیگیاں آسان بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ کے تحت یو بی ایل ’PayZen‘ کیلئے بطور پارٹنر بینک کردار ادا کرے گا جبکہ ادائیگیوں میں آسانی کیلئے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی سہولت بھی دی جائے گی۔

ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے ہیڈ ڈیجیٹل منی اینڈ فنانشل انکلوڑن طغرل عامر تراب علی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں پی آئی ٹی بی کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل خرم مشتاق اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ہارون رسول جبکہ یو بی ایل کی جانب سے ہیڈ انسٹی ٹیوشنز فیصل حسین، کلسٹر ہیڈ لاہور عمان چنہ، ہیڈ آف برانچ بینکنگ پنجاب نارتھ زکریا نسیم میر، ہیڈ آف آپریشنز پنجاب نارتھ کامران احمد شیخ اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں