اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نےباضابطہ طور پر ایک ساتھ تعاون کر کے ایک” نیا ای پیمنٹ سسٹم“ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے آسانی سے رقم جمع اور دوسری جگہ بھجوائی جاسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق یہ ترقی نادرا کی ” ون لنک“ کے ساتھ شراکت کے نتیجے میں ہوئی ہے، ون لنک بینکوں کے ڈیجیٹل معاملات سے متعلق خدمات فراہم کر نےوالی کمپنی ہے، دونوں حکام نے ای-ادائیگی کے نظام کو تیار کرنے اور اس کا انتظام کرنے کیلئے ایک اسٹریٹجک اتحاد بنایا گیاہے۔ اس شراکت داری کی بدولت نادرا ڈیجیٹل ادائیگی کی خصوصیات کے ساتھ 17 ہزار ای سہولت آو¿ٹ لیٹس کو مکمل اے ٹی ایم میں تبدیل کر دے گا، یہ آو¿ٹ لیٹس فنڈ کی منتقلی، کیش ان اور کیش آو¿ٹ، پبلک ٹو گورنمنٹ، گورنمنٹ ٹو پبلک اور پبلک ٹو پبلک پیمنٹس ادائیگیاں کرنے کے قابل ہوں گے۔
معاہدے پر نادرا چیئرمین طارق ملک کا کہناتھا کہ نادرا اپنی ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے سرکاری اور نجی دونوں شعبے کے اداروں کو بااختیار بنا کر ای گورننس کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ نادرا کی ای سہولت پاکستان میں مالی ادائیگیوں کیلئے جدید ترین ڈیجیٹل سروسز میں سے ایک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈیجیٹل سسٹم سے ریاستی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔ یہ اتحاد نادرا آو¿ٹ لیٹس کو ملک بھر میں 16 ہزار 500 ون لنک کی صلاحیت کو دوگنا کرے گا جس کے ذریعےلوگ آسانی سے رقم جمع اور نکال سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں