ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر اوگراترجمان کا بیان بھی آگیا

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر اوگراترجمان کا بیان بھی آگیا

اسلام آ باد (نامہ نگار خصوصی ) ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر اوگراترجمان کا بیان بھی آگیا اور کہا کہ ایل پی جی مالیکیولز کا ملک میں وافر ذخیرہ موجود ہونے کے باوجود ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ چند بددیانت عناصر مصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین تک ایل پی جی کی رسائی مشکل بنا رہے جسکے نتیجے میں زائد قیمت وصول کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں اوگرا نے مصنوعی قلت کے حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی آگاہ کر دیا ، مقامی حکومتیں، صارفین تک مقررہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں