موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں تھیلیسمیا کے مریض بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

شیخوپورہ( وقائع نگارخصوصی) کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کا سندس فاونڈیشن کے اشتراک سے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔100 سے زائد موٹروے پولیس کے افسران نے خون کا عطیہ دیا۔ خواتین پولیس آفیسرز نے بھی خون کا عطیہ دیا ۔
ڈی آئی جی محبوب اسلم ، معروف اداکار افتخار ٹھاکر اور صدر سندر فاونڈیشن محمد یاسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج محبوب اسلم کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرنا عظیم نیکی ہے۔ تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا کا شکار بچوں کی ہر طرح سے مدد کی جانی چاہیے۔ موٹروے پولیس ہمیشہ سے سندس فاونڈیشن کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ مشہور کا میڈین افتخار ٹھا کر نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا، افتخار ٹھاکر نے کہا کہ تھیلسیمیا کے بچے آپ کے خون کے عطیات کے منتظر ہیں۔ سندس فاو¿نڈیشن کو خون کے عطیات دے کر تھیلسیمیا کے شکار بچوں جان بچا سکتے ہیں۔ موٹروے پولیس افسران ناصرف جرائم کی بیخ کنی بلکہ جذبہ انسانی خدمت سے بھی سرشار ہیں۔ جبکہ صدر سندس فا ونڈیشن یاسین خان نے خصوصی طور پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں