آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے،بیرسٹر عامر خان

لاہور(کورٹ رپورٹر )معروف ماہر قانون بیرسٹر عامر خان نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے، ججز پر اعتراضات ہیں تو اس کے لیے جامع فورم سپریم جوڈیشل کونسل موجود ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عامر خان نے کہا گزشتہ چند روز سے پاکستان کی عدلیہ کو نشانہ بنایا جارہاہے، جمہوری قوتیں پارلیمانی معاملات کو پارلیمنٹ میں حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، سیاسی عدم استحکام کی بدولت ملک معاشی بحران اور دیوالیہ پن کے قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ افسوس ملک کی بدترین حالت کو کوئی سنجیدگی سے نہیں لے رہا، عدالتی فیصلوں پر تنقید سے توہین عدالت نہیں ہوتی مگر ججز پر تنقید توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ پریس کانفرنسز سے ججز کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میثاق جمہوریت پر اکٹھا ہونا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں