پنجاب جاب سنٹر پورٹل پر 2 لاکھ افراد اور 40 ہزار آجروں نے رجسٹریشن کروا لی

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر ملازمتوں کے حصول کیلئے پی آئی ٹی بی کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے وضع کردہ آن لائن پلیٹ فارم پنجاب جاب سنٹر پر 2 لاکھ افراد بطور ملازمت کے متلاشی اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ 40 ہزار افراد بطور کاروباری مالکان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔پورٹل کا مقصد آجروں،پروموٹرز،ایمپلائمنٹ ایکسچینج ایجنسیوں،ورکرز اور ملازمت کے متلاشی شہریوں کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ جاب سنٹر پورٹل کا قیام رہنمائی اور روزگار کے حصول کی معاونت میں ایک اہم قدم ہے جس سے نہ صرف صنعتکاروں بلکہ آجروں کو بھی فائدہ ہو گا،نجی یا سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے شہری اور کاروباری مالکان درج ذیل پورٹل پر خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں:/jobcenter.punjab.gov.pk/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں