موبائل فونز کی درآمد میں بڑا اضافہ

موبائل فونز کی درآمد میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ موبائل فونز کی درآمد میں بڑااضافہ ریکارڈ کیا گیا اور درآمدات کا حجم 47کروڑڈالرز رہا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ادارہ شماریات نے جولائی تا اکتوبر تک موبائل فونز کی درآمدات کے اعداد و شمارجاری کردئیے۔ذرائع نے کہا ہے کہ جولائی تا اکتوبر موبائل فونز کی امپورٹس میں 107.91فیصد کا بڑااضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل درآمدات کا حجم 47کروڑڈالرز رہا۔گزشتہ سال اس عرصے میں 22 کروڑ60 لاکھ 51 ہزار ڈالر کے موبائل منگوائے گئے تھے، ادارہ شماریات نےجولائی تا اکتوبردرآمدات کے اعدادوشمارجاری کردئیے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال کے4ماہ میں ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات میں 75.60فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات کا حجم 60کروڑ 68لاکھ 65 ہزار ڈالرز رہا، گزشتہ سال اس عرصے میں درآمدات 34 کروڑ 56لاکھ ڈالرز رہا تھیں۔جولائی تااکتوبر موبائل سازوسامان کی درآمدات میں 14.50 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے میں 13 کروڑ 68 لاکھ73 ہزارڈالرزکا موبائل کا سازوسامان منگوایاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں