قرض معاف کرانے کے لئے شوہر نے ایسا کام کر دیا کہ بیوی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

اٹک(کرائم رپورٹر)اٹک میں بینک سے 35ہزار کا قرض معاف کرانے کے لئے زندہ بیوی کو مردہ قرار دینے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،شوہر کا کارنامہ منظر عام پر آیا تو اہلیہ بھی حیران رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے زندہ بیوی کو مردہ قرار دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم نے بیوی کے نام پر بینک سے 35 ہزار روپے قرض لیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اہلیہ کی موت کو سچ ثابت کرنے اور قرض کی رقم معاف کرانے کے لئے جعلی ڈتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا تاہم یونین کونسل نے تصدیق پر ڈتھ سرٹیفکیٹ کو جعلی قرار دیا،جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم فہیم دلشاد کے خلاف ناقابل ضمانت جرم میں تھانا گھیپ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم کو گرفتار کیا تو شوہر کے کارنامے پر بیوی بھی حیران رہ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں