ہزاروں ٹن مردہ مچھلیاں سمندر کے کنارے پر آگئیں

ہزاروں ٹن مردہ مچھلیاں سمندر کے کنارے پر آگئیں

ٹوکیو(فارن ڈیسک) جاپان کی طرف سے سمندر میں تابکاری پانی چھوڑے جانے کےتقریبا تین ماہ بعد ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں، خیال کیا جارہاہےکہ یہ مچھلیاں ممکنہ طورپر گہرے پانی میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مری ہیں۔ شمالی جاپان کے جزیرے ہاکوڈیٹ کے ساحل پر ایک میل تک مردہ مچھلیوں کو دیکھا گیا، خیال کیا جارہا ہے کہ سمندر میں فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ سے چھوڑے گئے ٹریٹڈ تابکاری پانی کی وجہ سے ان مچھلیوں کی موت ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی ماہرین کسی ٹھوس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ یادرہے کہ تابکاری پانی کو سمندر میں چھوڑے جانے کے بعد سے چین نے جاپان سے تمام تر آبی خوراک پر پابندی لگا دی تھی اور ساتھ ہی چین نے جاپان کو انتہائی خود غرض اور غیر ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں