حماس کو شکست دینا اسرائیل کیلئے امتحان،نیتن یاہو کی بے بسی نے دنیا کو دنگ کر دیا

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو شکست دینا اسرائیل کے لیے وجود کا امتحان ہے۔

سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں حماس کو ہر صورت شکست دینی ہے کیونکہ یہ ہمارے لیے وجود کا امتحان ہے،ایران حماس کی حمایت کرتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ حماس کے فوجی بجٹ کا 90 فیصد ایران سے آتا ہے،ایران حماس کو فنڈز دیتا ہے،منظم کرتا ہے اور ہدایات بھی جاری کرتا ہے۔نیتن یاہو نے غزہ میں اپنی جارحیت کے حوالےسے کہا کہ غزہ پٹی کے اندر جنگ طویل اور مشکل ہوسکتی ہے کیونکہ اسرائیلی فوجی فلسطینی زمین پر 24 گھنٹوں سے بھی زیادہ وقت سے آپریشن کر رہے ہیں۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنگ دوسرے مرحلے میں منتقل ہو گئی ہے اور غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی کے دوران بھی 200 سے زائد مغویوں کی رہائی کی کوششیں جاری رہیں گی۔واضح رہے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں آدھے سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے جبکہ امریکا،برطانیہ اور فرانس سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کو جنگی جرائم کا مجرم قرار دلوائیں گے اور ہم اس کی تیاری کر رہے ہیں ،ترک صدرجب طیب ایردوان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں