جاپان،کھانے کے وقت موبائل کے استعمال پر پابندی

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں گزشتہ ماہ ریسٹورنٹ مالک نے کھانا کھاتے وقت موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی جو کہ اس وقت جاپان میں سوشل میڈیا پر زیر بحث موضوع بنا ہوا ہے۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں ایک نوڈل ریسٹورنٹ کے مالک نے اس رواج کو اتنی سنجیدگی سے لیا کہ اس نے وقت بتانا شروع کر دیا کہ اس کے گاہک کھانا شروع کرنے میں کتنا وقت لگاتے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ریسٹورنٹ مالک نے اس بات پر غور کیا کہ وہ لوگ جو گرم سوپ کے پیالوں کو ختم کرنے میں سب سے زیادہ وقت لگاتے ہیں وہ عام طور پر اپنے فون پر ویڈیوز دیکھ رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ مالک نے اس پر ردعمل دینا شروع کیا اور کھانے کے وقت موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔جاپانی شہری کوتا کائی نامی شخص ’ڈیبو چان‘ کے نام سے ریسٹورنٹ کا مالک ہے جہاں گرم نوڈلز پیش کی جاتی ہیں اور اکثر شہری اس سے لطف اندزو ہونے کے لیے ان کے ریسٹورنٹ پر آتے ہیں۔
ریسٹورنٹ مالک نے کہا کہ ’ایک بار جب ہم کام میں مصروف تھے تو ہم نے غور کیا کہ ایک شخص کے سامنے کھانا رکھا ہوا تھا مگر اس نے چار منٹ تک کھانا شروع نہیں کیا کیونکہ وہ موبائل پر ویڈیوز دیکھ رہا تھا اسی طرح اس کے سامنے کھانا ٹھنڈا ہوگیا۔‘مالک کا کہنا تھا کہ جب سیٹیں بھری ہوئی ہوں اور میں لوگوں کو اپنے سمارٹ فونز کو دیکھتے وقت کھانا چھوڑتے ہوئے دیکھتا ہوں تو میں ان سے ’رکنے‘ کا کہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کوئی ایسا اعلامیہ نہیں لگایا جس میں لوگوں کو فون رکھنے کو کہا جائے لیکن اس کے بجائے وہ گاہکوں سے انفرادی طور پر بات کرتے ہیں۔ڈیبو چان نامی یہ پہلا ریسٹورنٹ ہے جہاں کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں